تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا،دو افراد جاں بحق

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا،دو افراد موقع پر ہی جاں بحق،ٹرالر ڈرائیور موٹر سائیکل سواروں کو کچل کر ٹرالر سمیت فرار ہو گیا،تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں 211 (ای بی) کے رہائشی فقیر حسین اور دانش علی موٹر سائیکل پر عارف والا روڈ سے گاوں جا رہے تھے کہ اڈا رسول پور کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے بے قابو ہو کر انہیں بری طرح کچل ڈالا اور ڈرائیور ٹرالر سمیت موقع سے فرار ہو گیا دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر جانبحق افراد کی نعشیں ہسپتال منتقل کر کے کاروائی شروع کر دی۔