پرائیویٹ اداروں میں سکول کونسلز کا قیام خوش آئند ہے۔سید عامر ہاشمی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)امریکن لائسیٹف سکول کیمپس کے ڈائریکٹر و بریگیڈئر (ر) سید عامر ہاشمی نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں کی طرح پرائیویٹ اداروں میں سکول کونسلز کا قیام خوش آئند ہے جس میں طلباء،والدین،ٹیچرز اور انتظامیہ کے ساتھ ملکر سکول کے تعلیمی معیار کی بہتری اور زیر تعلیم بچوں کے مسائل کے حل میں بھر پور مدد ملے گی،سکول کونسلیں تعلیمی نظام میں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں تا کہ آئندہ آنے والی نسلوں کی بہتر تعلیم و تربیت سے انہیں معاشرے کا ایک سود مند شہری بنایا جا سکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم ضلع وہاڑی کی ہدایت پر امریکن لائسٹف سکول میں سکول کونسل کے پہلے باضابطہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں بابا خادم حسین،سید علی رضا،مومنہ زینت،ردا فاطمہ،انیلہ مشتاق اور سید صالح ہاشمی نے شرکت کی۔