ڈیڑھ گھنٹے میں دو بڑی وارداتیں،تین ڈاکو 38 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتوں نے شہریوں کے اوسان خطا کر دیئے،تھانہ ماڈل ٹاون اور تھانہ سٹی کی حدود میں ڈیڑھ گھنٹے میں دو بڑی وارداتیں،تین ڈاکو 38 لاکھ روپے لوٹ کر فرار،ایک ہفتہ کے دوران درجن سے زائد وارداتوں میں 50 لاکھ سے زائد کی لوٹ مار،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر اور اسکے گردونواح میں ڈکیتی کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ نے شہریوں کے اوسان خطا کردیئے،تھانہ ماڈل ٹاون اور تھانہ سٹی کی حدود میں ڈیڑھ گھنٹے کے دن دیہاڑے دوران ڈکیتی کی دو بڑی وارداتیں رونماءہو گئیں پہلی واردات میں تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو ریاض آباد میں واقع ڈیری ملک شاپ کے مالک شوکت علی سکنہ ریاض آباد سے گن پوائنٹ پر 30 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے دوسری واردات میں یہی ڈاکو کالج روڈ پر واقع البرکت موبائل شاپ و جیز/ ایزی پیسہ کیش پوائنٹ کے مالک قیصر رضا سکنہ او بلاک سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر 8 لاکھ روپے کیش لوٹ کر فرار ہو گئے بورے والا سرکل میں گزشتہ ہفتے کے دوران ڈکیتی کی درجن سے زائد وارداتوں میں ڈاکو 50 لاکھ سے زائد نقدی،موٹر سائیکل،موبائل فونز اور ایک لائسنسی رائفل چھین کر لے گئے وارداتوں کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاﺅن افتخار احمد لڑکا موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر کے کاروائی کا آغاز کردیا ان بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں نے ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔