مارکنگ عملہ کی مبینہ لاپرواہی سے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کا مستقبل تاریک ہو گیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ملتان بورڈ انٹر فسٹ ایئر کے مایوس کن نتائج،مارکنگ عملہ کی مبینہ لاپرواہی غیر ذمہ دارانہ مارکنگ سے پوزیشن ہولڈر طلباءو طالبات کا مستقبل تاریک ہو گیا،ذہین طلباءو طالبات شدید پریشانی میں مبتلا،چیئرمین ملتان بورڈ کو مارکنگ عملہ کی لاپرواہی کا نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ملتان بورڈ کی طرف سے گزشتہ روز انٹر فسٹ ایئر کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا نتائج دیکھتے ہی ذہین اور ممکنہ پوزیشن ہولڈرز طلباءو طالبات کے اوسان خطا ہو گئے طلباءو طالبات نے ان نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپر مارکنگ عملہ نے مبینہ طور پر لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اچھے نمبروں کے حق دار طلباءو طالبات سے انکا حق چھین لیا ہے اور انتہائی کم نمبر دیکر انکا مستقبل داﺅ پر لگا دیا ہے دن رات محنت اور پڑھائی کے بعد جتنے برے نتائج کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہیں طلباءو طالبات نے چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان سے ان نتائج پر از سر نو نظر ثانی کرنے اور پیپر مارکنگ عملہ کی لاپرواہی پر اعلی سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔