مردان کی عوام حقیقی آزادی کی جدوجہد میں عمران خان کے ساتھ ہیں۔پرویز خٹک

مردان(نیوز ڈیسک)صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مردان کی عوام حقیقی آزادی کی جدوجہد میں عمران خان کے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ عمران خان کی کال پر بڑی تعداد میں اسلام آباد کا رخ کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے “حقیقی آزادی لانگ مارچ” کے حوالے سے کالج چوک مردان میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے سابق گورنر شاہ فرمان،صوبائی وزیر عاطف خان اور شہرام ترکئی سمیت ممبران صوبائی اسمبلی و پارٹی عہدیدران نے بھی خطاب کیا بعدازاں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے بزریعہ ویڈیو لنک جلسہ سے خطاب کیا عوام کی بڑی تعداد نے جلسے میں شرکت کی اور اپنے قائد عمران خان کا خطاب براہ راست سنا۔