ساہوکا اور فتح شاہ کے علاقوں میں نامعلوم چور قیمتی سامان چھین کر فرار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ساہوکا اور فتح شاہ کے علاقوں میں نامعلوم چور قیمتی سامان نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،تفصیلات کے مطابق ساہوکا کے نواحی علاقے کھوکھراں والا میں زمیندار نور خان سلدیرا کے ڈیرے پر لگے ہوئے ٹیوب ویل کے ٹرانسفارمر کا قیمتی سامان اور کھاد چور چوری کر کے لے گئے پولیس تھانہ ساہوکا نے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ تھانہ فتح شاہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے پھیری والے پھل فروش کو لوٹ لیا غریب محنت کش بابا محمد حنیف امرود بیچ کر بچوں کی روزی روٹی کما کر گزر بسر کرتا ہے جب وہ نواحی گاؤں 331 ای بی کے قریب پہنچا تو مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی زور پر اس سے دن بھر کی کمائی چھین لی اور فرار ہو گئے ایک اور واقع میں نواحی گاؤں 363 ای بی میں دو نامعلوم مسلح افراد اسلحہ کے زور پر نصر اللہ سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔