میرا اسوقت کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں میں آزاد پنچھی ہوں۔چوہدری سرور

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ یہ وقت ملک میں لانگ مارچ اور سیاست کا نہیں بلکہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجہ میں متاثر ہونے والے دو کروڑ سے زائد سیلاب متاثرین کی بحالی پر توجہ دینے کا ہے،پاک فوج ہماری قومی سلامتی کی ضامن ہے اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے ادارے کے خلاف محاذ آرائی انتہائی قابل تشویش ہے ہم گھروں میں محفوظ بیٹھے ہیں جبکہ فوج دن رات ہماری حفاظت کرتی ہے ملک کے تمام ادارے پولیس،عدلیہ،فوج اور بیوروکریسی ہمارے ملک کی اساس ہیں انکا تحفظ اور انکے وقار کو ملحوظ خاطر رکھنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے عمران خان پر قاتلانہ حملہ قابل افسوس ہے جس کی میں پر زور مزمت کرتا ہوں جمہوریت میں احتجاج ہر کسی کا حق ہے اور کسی بھی سیاسی لیڈر پر ایسا حملہ کرنا قابل مذمت ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا اسوقت کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں میں آزاد پنچھی ہوں مزید دو ماہ تک سیاست نہیں بلکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے کام کرنا میرا مشن ہے سیاسی آدمی سیاسی سے دور بھی نہیں رہ سکتا دو ماہ بعد سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرونگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صنعتکار چوہدری عبدالجبار کے پوتے اور اپنے نواسے کی ولادت کی خوشی میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عشائیہ تقریب میں پی ٹی آئی کے ایم این اے چوہدری طاہر اقبال،پی ٹی آئی کے راہنماء سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں،پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدر سابق ایم پی اے چوہدری فیاض احمد وڑائچ،معروف کاٹن جنرز چوپدری مختار احمد،سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،صدر وہاڑی چیمبر آف کامرس میاں خالد حسین،مسلم لیگ(ن) علماء مشائخ ونگ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ حافظ محمد رضوان عابد،چوہدری شوکت علی صدر انجمن تاجران،چوہدری محمد عرفان،چوہدری وقار احمد وڑائچ،چوہدری عدنان اشرف گجر،صوبائی رابطہ سیکرٹری مسلم لیگ ن علماء مشائخ ونگ محمد اسلم جمال،سابق وائس چیئرمین پی سی جی اے شیخ محمد ایوب مفتی،مرزا محمد خالد،ملک خالد محمود،شیخ محمد ایوب،چوہدری اطہر غفور صدر کاٹن جنرز ایسوسی ایشن،محمد سبحانی ایڈووکیٹ،میاں خالد محمود،میاں طاہر محمود اور دیگر نمائندہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔