پی ٹی آئی کے کینٹینر پر فائرنگ،پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سمیت 9 افراد زخمی

وزیر آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کے کینٹینر پر فائرنگ،ایک شخص جاں بحق جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت 8 افراد زخمی،تفصیلات کے مطابق وزیر آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے مرکزی کینٹینر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت 8 افراد زخمی ہوئے ابتدائی معلومات کے مطابق عمران خان کے پاؤں میں گولی لگی ہے اورانہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے آٹو میٹک گن سے کینٹینر کے دائیں جانب سے فائرنگ کی فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے کنٹینر سمیت پورے علاقے کو سخت سیکیورٹی حصار میں لے لیا ہے۔