پریس کلب بورے والا اور العزیز موبائلز کے زیر اہتمام عظیم الشان محفلِ نعت کا انعقاد

بورےوالا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پریس کلب بورے والا اور العزیز موبائلز کے زیر اہتمام عظیم الشان محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں ملکِ پاکستان کے معروف نعت خواں سید لیاقت حسین گیلانی نے اپنی پرسوز آواز میں نعتیہ کلام پڑھ کر سماں باندھ دیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پریس کلب ہال میں جشنِ عید میلادا لنبیؐ کے سلسہ میں رحمت اللعالمین محفلِ نعت منعقد کی گئی جس میں ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر،صدر وہاڑی چیمبر آف کامرس میاں خالد حسین،سابق چئیرمین بلدیہ چوہدری عاشق آرائیں،صدر انجمن آڑھتیاں چوہدری احتشام داود،سی ای او العزیز موبائلز عدنان اشرف گجر،صدر انجمن تاجران چاچا محمد اسلم،چوہدری صغیر رامے،سیکرٹری کوارڈینیشن سول سوسائٹی نیٹ ورک سید زاہد مشہدی،شاعر کاشف سجاد،عدیل مقصود و دیگر معززین شہر نے شرکت کی قاری عمران رسول نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوتِ قرآن پیش کی اور ریڈیو اور ٹی وی کے معروف نعت خواں سید لیاقت حسین گیلانی،محمد سلطان،غلام مصطفی،اصغر علی جاوید اور عمر سعید نے ہدیہ نعت پیش کیا نوجوان نقیب عظیم نور قادری نے نقابت کے فرائض سر انجام دیے محفلِ نعت کے اختتام پر ملکی امن و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔