شہباز شریف کا مرحومہ صدف نعیم کے اہل خانہ کیلئے 50 لاکھ مالی امداد کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نجی ٹی وی کی رپورٹر صدف نعیم کی لانگ مارچ کنٹینر سے گرنے سے ہلاکت پر شدید دکھ ہے،اندوہناک واقعے پر جتنا افسوس کیا جائے اتنا ہی کم ہے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں،صدف نعیم ایک متحرک اور محنتی رپورٹر تھیں،مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر و جمیل کی دعا کرتے ہیں بعدازاں وزیر اعظم نے مرحومہ خاتون رپورٹر صدف نعیم کے اہل خانہ کیلئے 50 لاکھ مالی امداد کا اعلان کیا وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ضابطے کی کارروائی فوری مکمل کر کے چیک اہل خانہ کے حوالے کرنے کی ہدایت کی صدف نعیم لاہور میں عمران خان کے لانگ مارچ کے کنٹینر سے گر کر جاں بحق ہو گئی تھیں۔