عوام اپنا حقیقی آزادی لانگ مارچ کے حق میں فیصلہ سنا چکی ہے۔عمران خان

مریدکے(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم و تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے ارشد شریف جیسی شہادت پسند ہے بجائے اس کے کہ میں تمہاری غلامی کروں،جس جوش و جزبے کے ساتھ عوام اس حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شرکت کر رہی ہے اور ہر سٹاپ پر مزید لوگ مارچ میں شامل ہو رہے ہیں اُس سے یہ بات تو واضح ہے کہ عوام اب کسی صورت بھی امپورٹڈ سرکار کو قبول نہیں کرے گی کیونکہ عوام اب حقیقی معنوں میں آزادی چاہتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مریدکے میں عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عمران خان نے کہا کہ اب عوام اپنا حقیقی آزادی لانگ مارچ کے حق میں فیصلہ سنا چکی ہے، مرد،خ۴واتین،بچے اور بوڑھے سب حقیقی آزادی مارچ میں بھرپور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں مریدکے کی عوام نے چیئرمین عمران خان کا شاندار استقبال اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔