کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر یکجہتی کشمیر ریلی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر یکجہتی کشمیر ریلی،اسسٹنٹ کمشنر نے ریلی کی قیادت کی،ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،کشمیر پر 27 اکتوبر کو بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح بورے والا میں بھی یوم سیاہ منایا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عادل عمر کی قیادت میں یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد اکرم واہلہ،میونسپل آفیسر ریگولیشن ملک غلام جیلانی،سپرٹنڈنٹ میونسپل کمیٹی ماجد یوسف بھٹی،پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق احمد،سیکرٹری کوآرڈینیشن سول سوسائٹی نیٹ ورک سید زاہد حسین مشہدی اور دیگر نمائندہ شخصیات کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی میونسپل کمیٹی سے پریس کلب کے سامنے جا کر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عادل عمر نے کہا کہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور کشمیری مسلمانوں کے خون سے ہاتھ رنگ کر انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر عالمی طاقتوں کی مجرمانہ خاموشی قابل افسوس ہے کشمیر کے مسلمانوں کی جدوجہد آزادی اور اس کیلئے اب تک دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی بالآخر کشمیر کی آزادی ایک اٹل حقیقت ہے۔