وزیرِ اعظم شہباز شریف عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ پہنچ گئے

جدہ(نیوز ڈیسک)وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ریاض سے جدہ پہنچے گئے جہاں سے وہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ روانہ ہو گئے،گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جوالی نے وزیرِ اعظم کا جدہ ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔