ارشد شریف کے بہیمانہ قتل کے خلاف پی ٹی آئی ورکرز کا احتجاجی مظاہرہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سینئر اینکر پرسن ارشد شریف کے بہیمانہ قتل کے خلاف پی ٹی آئی ورکرز کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،قاتلوں اور اس قتل کے پیچھے محرکات کو سامنے لانے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی تحصیل بورے والا کے صدر غلام مصطفی بھٹی،جنرل سیکرٹری محمد رمضان جٹ،سٹی جنرل سیکرٹری سردار راشد عظیم،جوائنٹ سیکرٹری جنوبی پنجاب ملک فاروق احمد،سینئر راہنماء چوہدری اعجاز اسلم،سیکرٹری انفارمیشن کامران شاہد،انصاف یوتھ ونگ کے میاں محمد طیب،انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے صدر حمزہ بٹ،نائب صدر بار میڈم نورین بھٹی،سابق کونسلر افتخار مٹھو بھٹی اور دیگر عہدیداران کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ارشد شریف کے قتل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی پی ٹی آئی راہنماوں کا کہنا تھا کہ ارشد شریف نے اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا سچ اور حق کی آواز بلند کی چوروں اور کرپٹ ٹولے کو بے نقاب کرنے کی پاداش میں اسے ملک بدر کر کے کینیا میں سفاکانہ طریقے سے قتل کیا سچ کی آواز کو خاموش کرانے والے سن لیں کہ اب سچ کو نہیں دبایا جاسکے گا ارشد شریف کی آواز اب پوری قوم بن چکی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے انکے پیچھے چھپے محرکات کو سامنے لایا جائے۔