ارشد شریف کی ہلاکت کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ارشد شریف کی ہلاکت پر بہت دکھ ہے اہل خانہ کے غم میں شریک ہیں،ارشد شریف کی ہلاکت کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے کوششیں جاری ہیں،کینیا کی حکومت نے باضابطہ سرکاری طور پر ارشد شریف کی ہلاکت کے بارے میں اب تک کچھ نہیں بتایا جیسے ہی کینیا کی حکومت آفیشلی ہمیں بتائے گی ہم تفصیلات سے ارشد شریف کے اہل خانہ اور عوام کو آگاہ کریں گے،حکومت پاکستان کینیا کی حکومت اور متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں پاکستان میں کینیا کے سفیر سے بھی رابطہ ہوا ہے کینیا کے سفیر بھی اپنی حکومت سے معلومات حاصل کر کے ہمیں آگاہ کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارشد شریف کی والدہ اور پاکستان میں کینیا کے سفیر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر اطلاعات نے ارشد شریف کی والدہ سے دلی رنج اور غم کا اظہار بھی کیا اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔