چیف جسٹس امیر محمد بھٹی نے بورے والا بار کو سولر پلانٹ کیلئے 6 ملین روپے کی منظوری دیدی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر محمد بھٹی نے بورے والا بار کو 25 کے وی اے کے سولر پلانٹ کے لئے 6 ملین روپے کی منظوری دیدی ہے یہ بات صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری محمد صدیق نے گزشتہ روز چیف جسٹس سے ہونے والی ملاقات کے بعد واپسی پر اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس نے ناصرف سولر پلانٹ بلکہ بار روم،پریذیڈنٹ آفس،لائبریری اور کمیٹی روم کے لئے ایئر کنڈیشنڈ فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کروادی ہے اس سولر پلانٹ سے میل اور فی میل بار روم سمیت بار کے تمام دفاتر کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس امیر محمد بھٹی نے وہاڑی میں کنزیومر کورٹ اور بیکنگ کورٹ بنانے کی بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔