وزیر اعظم شہباز شریف سے چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات،ملک کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر بات چیت،ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے یک جاں ہو کر کام کرتی رہیں گی،پاکستان مسلم لیگ(ق) کے راہنماؤں نے حکومت کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا،اس ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ،وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ،وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ،وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین اور وزیر اعظم کے معاونین خصوصی ملک احمد اور عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔