وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ایم پی اے میجر (ر) غلام سرور اور چوہدری نذیر احمد جٹ کی ملاقات

بورے والا(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ممبر پنجاب اسمبلی میجر (ر) غلام سرور اور سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ کی ملاقات،ملاقات میں علاقائی سیاسی صورتحال اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کے حوالہ سے مختلف منصوبوں پر بھی تفصیل سے گفتگو کی گئی اس موقع پر وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب میں عوام کے حقیقی نمائندوں کی حکومت ہے جو عوامی مسائل کے حل اور عوام کی محرومیوں کا ہر ممکن ازالہ کرے گی پنجاب پر جبری حکومت کا خاتمہ اس صوبے کے عوام کے مستقبل کے لئے ایک روشن باب ثابت ہو گا زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات نظر آئیں گے وفاقی حکومت نے اگر پنجاب کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو عمران خان کی قیادت میں انکو آئینی و قانونی طریقے سے اسکا جواب دیا جائے گا مسلم لیگ(ن) ملک کو دیوالیہ پن کا شکار کرنے کے جس ایجنڈے پر عمل پیرا ہے وہ اس میں کامیاب نہیں ہو گی بلکہ بہت جلد انتخابات کے ذریعے اس غیر ملکی ایجنڈے کو ناکام بنایا جائے گا ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انکے قومی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ہر قدم پر انکا ساتھ دیں گے۔