میجر طفیل شہید(نشان حیدر) کا 63 واں یوم شہادت پورے قومی جذبے سے منایا گیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)فاتح لکشمی پور میجر طفیل شہید(نشان حیدر) کے 63 ویں یوم شہادت کے موقع پر شہید کے مزار پر پروقار تقریب کا انعقاد،جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل منیر الدین کی قیادت میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سپوت میجر طفیل محمد شہید(نشان حیدر) کا 63 واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا اس موقع پر طفیل آباد میں شہید کے مزار پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل منیر الدین کی قیادت میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے مزار پر سلامی پیش کی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر محمود باجوہ کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور ملکی دفاع و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کے ساتھ شہید کی لازوال قربانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا میجر طفیل شہید 1914 کو بھارت کے ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے وہ 22 جولائی 1932 کو 16 پنجاب رجمنٹ (بھارت) میں بھرتی ہوئے اور 1943 کو میجر عہدہ پر کمیشن حاصل کیا 7 اگست کو مشرقی پاکستان کے علاقہ لکشمی پور میں جب بھارتی فوج نے لکشمی پور چوکی پر قصبہ کر لیا تو میجر طفیل شہید نے بھارتی سور ماﺅں کو ناکوں چنے چبوا کر لکشمی پور کی اس چوکی کو واگزار کروا لیا اس جنگ کے دوران بھارتی فوج کا ایک گولہ سینے پر لگنے سے میجر طفیل شہید زخمی ہو گئے لیکن اس مرد آہن نے زخمی ہونے کے باوجود ہمت نہ ہاری اور اپنی آہنی ٹوپی دشمن فوج کے کمانڈر کے سرپر مار کر اُسے جہنم واصل کر دیا دشمن وہاں اپنی چار نعشیں اور تین قیدی چھوڑ کر فرار ہو گیا میجر طفیل شہید نے بھی اس فتح کے بعد جام شہادت نوش فرمایا میجر طفیل شہید کا نام آج بھی زندہ ہے ہر سال انکے یوم شہادت اور یوم دفاع کے موقع پر اُنکے مزار پر پاک فوج کا دستہ شہید کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرنے کیلئے اُنکے مزار پر حاضری دیتا ہے۔