بیوی کے ساتھ جھگڑے پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کر کے قتل کر ڈالا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بیوی کے ساتھ جھگڑے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو رسیوں سے باندھ کر ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کر کے قتل کر ڈالا،مقتول گھریلو تنگدستی کی وجہ سے ذہنی طور پر ڈسٹرب تھا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے کاروائی شروع کر دی،تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی یوسف بلاک گلی نمبر 4 کے رہائشی مرزا محمد ارشد نے مبینہ طور پر اپنے چھوٹے بھائی محمد عمر کو گھر میں رسیوں سے باندھ کر ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا اور نعش تین گھنٹے تک گھر میں پڑی رہی خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول محمد عمر گھریلو تنگدستی اور بے روزگاری کی وجہ سے ذہنی طور پر ڈسٹرب رہتا تھا اور اکثر گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا گذشتہ روز اس نے اپنی بھابھی کے ساتھ جھگڑے میں اس پر تشدد کیا جس پر آج اسکے بڑے بھائی نے طیش میں آ کر اسکی جان لے لی اہل محلہ نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو کر دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی اور ملزم ارشد کو گرفتار کر کے کاروائی شروع کر دی۔