پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر خوشی محمد شہزاد نے موبائل فون پر پابندی لگا دی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر خوشی محمد شہزاد نے موبائل فون پر پابندی لگا دی،کالج میں طلباء و طالبات کے کلاس روم میں موبائل فون لانے پر پاپندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک ہزار روپے جرمانہ ہو گا،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج بورے والا کے پرنسپل پروفیسر خوشی محمد شہزاد نے کہا ہے کہ گورنمنٹ کالج بورے والا میں طلباء وطالبات کے کلاس رومز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے خلاف ورزی کرنے پر ایک ہزار روپے جرمانہ ہو گا گزشتہ روز متعدد طلباء اور طالبات کو خلاف ورزی کرنے پر ایک ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا پڑا ہے دریں اثناء انجمن تاجران کے صدر حاجی محمد جمیل بھٹی،شیخ عابد فاروق،عاطف چوہدری،سول سوسائٹی نیٹ ورک کے ڈپٹی کنونیئر چوہدری اصغرعلی جاوید،محمد شیر خان کھچی،انجمن صنعت کاراں کے سیکرٹری چوہدری شاہد حسین اور دیگر نے پرنسپل گورنمنٹ کالج کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے کالج کے تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور طلباء یکسوئی سے تعلیم حاصل کریں گے۔