اگر عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے تو کرائم میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔سید خرم علی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)دفاتر سے نکل کر عوام کی دہلیز پر پہنچ کر عوام کے مسائل حل کرنے کیلیے کوشاں ہیں،ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ملتان سید خرم علی نے ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی کے ہمراہ ڈی ایس پی دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری میں خطاب کرتے ہوئے کیا،تفصیلات کے مطابق آر پی او ملتان سید خرم علی نے سنگین جرائم کے زیر تفتیش مقدمات کے مدعیوں سے بھی ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور تفتیشی افسران کو زیر تفتیش مقدمات جلد میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایات دیں آر پی او ملتان سید خرم علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عام لوگوں کی پولیس افسران تک آسان رسائی اور عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے،پُرامن معاشرے کی بنیاد رکھنے کیلئے پہلا تعاون عوام کا ہے اگر عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے تو کرائم میں نمایاں کمی واقع ہو سکتی ہے تفتیش کا معیار اور پولیس کا رویہ دوستانہ بنانے کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے ویژن اور حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں تمام مقدمات کی یکسوئی کو ممکن بناتے ہوئے شفافیت اور میرٹ کو مدنظر رکھا جا رہا ہے کھلی کچہری میں ڈی ایس پی حاجی محمد اشرف تبسم،سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین،صدر بار چوہدری سلمان یوسف گھمن،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان،سابق صدر بار ملک فرقان یوسف کھوکھر،سرکل بورے والا کے ایس ایچ اوز،وکلاء،تاجر،میڈیا اور دیگر سٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے۔