معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کے دو مختلف واقعات،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کے دو مختلف واقعات،تھانہ گگومنڈی کی حدود میں 12 سالہ بچہ دو افراد کی زیادتی کا نشانہ بنا جبکہ تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں دو اوباشوں کی 7 سالہ معصوم بچے سے زیادتی،دونوں واقعات کے مقدمات درج،دو ملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق بورے والا کے دو مختلف مقامات پر دو معصوم بچے اوباشوں کی زیادتی کا نشانہ بن گئے تھانہ گگومنڈی کی حدود میں نواحی گاؤں 231 (ای بی) گاؤں کے دو اوباش تنویر احمد سندھیلہ اور عثمان سندھیلہ اسی گاؤں کے عبدالغفور نامی غریب محنت کش کے 12 سالہ بیٹے محمد احمد کو زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر گاؤں کے ایک بھٹہ خشت پر لے گئے جہاں دونوں نے اسے اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا اور بچے کو وہیں روتا چھوڑ کر فرار ہو گئے دوسرے واقعہ میں معصوم شاہ کالونی کے رہائشی اوباش شخص ثمر رضا نے اسی محلے کے محمد سرور رحمانی کے 7 سالہ معصوم بیٹے محمد حسین کو اپنے گھر لے جا کر ساتھی ملزم عطاء علی گجر سے ملکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ اگر تم نے گھر والوں کو بتایا تو تمہیں جان سے مار دینگے بچے نے زیادتی بارے اپنے والدین کو بتا دیا دونوں واقعات کی اطلاع پر تھانہ گگومنڈی اور تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے جبکہ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔