ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکو موٹرسائیکل،ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ شیخ فاضل اور گگومنڈی کی حدود میں مسلح ڈکیتی کی دو وارداتیں،نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو موٹر سائیکل،ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ شیخ فاضل کی حدود میں واقع نواحی گاﺅں 433 (ای بی) کے خالد محمود نامی نوجوان سے گھر واپس جاتے ہوئے دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اسکی موٹر سائیکل 125 چھین لی اور فرار ہوگئے دوسری واردات تھانہ گگومنڈی کی حدود نواحی گاﺅں 173 (ای بی) کے محمد کاشف سے مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر 18 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے دونوں وارداتوں کی اطلاع متعلقہ تھانوں کو کر دی گئی لیکن تاحال مقدمات درج نہیں ہوئے۔