ملک پر قرضوں کا بوجھ 77 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکا ہے ۔ اسٹیٹ بینک
کراچی(نیوز ڈیسک)مالی سال 2017 میں حکومت نے بیرونی کمرشل بینکوں سے اپنے ہدف کے مقابلے میں دگنا اور مہنگا قرضہ لیا،ملک پر مجموعی بیرونی قرضوں کا بوجھ 77 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا،بہترین معاشی اعشاریے دیکھانے اور سب اچھا ہے کی رٹ لگانے والے ڈار صاحب نے مالی سال 2017 میں اپنے ہدف سے دگنے اور مہنگے قرض لیے،حکومت نے مالی سال 2017 میں مجموعی طور پر 10 ارب 55 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض لیا،جس میں کمرشل بینکوں سے اپنے ہدف 2 ارب ڈالر کے مقابلے میں 4 ارب 30 کروڑ ڈالر کا مہنگا قرض لیا گیا،ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1 ارب 60 کروڑ ڈالر،چین سے 1 ارب 60 کروڑ ڈالر،ورلڈ بینک سے 66 کروڑ ڈالر اور اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 44 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا جبکہ گذشتہ مالی سال 2016 میں حکومت نے 7 ارب 30 کروڑ ڈالر کے قرضے لئے تھے،اسٹیٹ بینک کے مطابق اس وقت ملک پر مجموعی بیرونی قرضوں کا بوجھ 77 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔