بندوق صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے سیکورٹی گارڈ جاں بحق
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بندوق صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے سیکورٹی گارڈ جاں بحق،پولیس نے کاروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی،تفصیلات کے مطابق بھٹو کالونی 443ای بی کا رہائشی محمد عاشق جو کہ لاہور روڈ پر واقع شیخ محمد شاہد کے پیٹرول پمپ پر بطور سیکورٹی گارڈ ملازم تھا آج صبح وہ پیٹرول پمپ پر بیٹھا اپنی بندوق صاف کرنے میں مصروف تھا کہ اچانک بندوق کی گولی چل گئی جو سیدھی اُسکے سینے میں پیوست ہو گئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا تھانہ سٹی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی غریب سیکورٹی گارڈ خاندان کا واحد کفیل تھا۔