سینئر صحافی کے جواں سال بیٹے کو ایک طلباء تنظیم کے تین مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سینئر صحافی کے جواں سال بیٹے کو ایک طلباء تنظیم کے تین مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا،ملزمان کا چند ماہ قبل بھی مقتول کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں واقع نیلی بار سٹی کے رہائشی نجی ٹی وی کے رپورٹر پریس کلب بورے والا کے سابق صدر و سینئر صحافی اصغر علی جاوید(کامریڈ) کا 18 سالہ جوان سال بیٹا میٹرک کا طالبعلم احمد فیضان گھر سے سودا سلف لینے گیا تو اسی علاقے میں ایک طلباء تنظیم کے تین مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان بلال عرف ٹھاکر اور رانا لیاقت نے اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے مدد سے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے صحافی اصغر علی جاوید کی درخواست پر دو نامزد ملزمان سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔