چک نمبر 102 ای بی میں فاتر العقل شخص کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ شیخ فاضل کی حدود میں چک نمبر 102 ای بی میں فاتر العقل شخص کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ،دو پولیس اہلکار شدید زخمی،زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر بورے والا منتقل کر دیا گیا،ملزم کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جارہی ہے،ملزم نے اپنے بیٹے پر فائرنگ کر دی جس کی اطلاع پولیس کو دی گی،پولیس ذرائع،تفصیلات کے مطابق تھانہ شیخ فاضل پولیس کو اطلاع ملی کہ نواحی گاﺅں 102ای بی میں گھریلو تنازعہ پر محمد ظفر بھٹی ولد نذیر احمد نامی شخص نے اپنے بیٹے حیدر علی پر فائرنگ کی ہے اور وہ ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلا رہا ہے جس پر پولیس تھانہ شیخ فاضل اور ایلیٹ فورس کے ساتھ موقع پرپہنچی تو محمد ظفر نے پولیس کو دیکھتے ہی گھر کے اندر سے سیدھی فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ایلیٹ فورس کے دو جوان عابد گجر اور محمد خرم شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا میں منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو وہاڑی منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے ملزم کو ہتھیار ڈالنے کے لیے اعلانات کیئے تو ملزم نے دوبارہ گھر کے اندر سے فائرنگ شروع کر دی جو کہ 4گھنٹے سے جاری ہے ملزم کی طرف سے وقفہ وقفہ سے فائرنگ کی جا رہی ہے پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اسی دوران طوفانی بارش کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ملزم نے اپنے گھر کا محاصرہ کیئے ہوئے پولیس کی بھاری نفری کو چار گھنٹے سے ماموں بنایا ہوا ہے پولیس کی حکمت عملی یہ ہے کہ ملزم ازخود گرفتاری دے دے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم ظفر بھٹی کا ذہنی توازن درست نہیں ہے تاہم یہ بھی معلوم ہو اہے کہ ملزم نے 12سال قبل اپنے بھائی کو بھی قتل کیا تھا اور اُس کے پاس جدید اسلحہ موجود ہے دریں اثناءپولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نواحی گاﺅں102ای بی میں پولیس کے محاصرہ میں نیم پاگل شخص نے خود کشی کے لیے اپنے پیٹ میں گولی مار لی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا لیکن ملزم نے ہتھیار نہ پھینکے نیم پاگل ملزم کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔