تین مسلح ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 6 لاکھ کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلح ڈکیتی کی واردات،تین مسلح ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 6 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 269 (ای بی) کے رہائشی محمد آصف بھٹی کے گھر تین نامعلوم مسلح ڈاکو دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر تمام اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر کے گھر میں موجود ڈیڑھ لاکھ نقدی اور 5 تولہ طلائی زیورات لوٹ لئے اور فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع تھانہ صدر پولیس کو کر دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی۔