دو وارداتوں میں ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 15 لاکھ کے طلائی زیورات اور جہیز کا سامان لوٹ کر فرار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)آٹھ سے زائد ڈاکوﺅں کی یلغار،ایک ہی تھانہ کی حدود میں یکِ بعد دیگرے گھروں میں مسلح ڈکیتی کی دو وارداتیں،اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 15 لاکھ سے زائد کے طلائی زیورات،لاکھوں روپے نقدی اور جہیز کا سامان لوٹ کر فرار،تفصیلات کے مطابق آٹھ سے زائد نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے ایک ہی رات میں ڈکیتی کی دو وارداتوں میں گھروں کا صفایا کر دیا جس میں نواحی گاﺅں 425 (ای بی) میں حساس ادارے کے(ر) ملازم محمد حسین گجر کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گن پوائنٹ پر اسکی بیٹی کے جہیز کا سامان،لاکھوں روپے کے طلائی زیوارات اورنقدی لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ دوسری واردات میں 431 (ای بی) میں معروف زمیندار محمد علی جوئیہ کے گھر سے بھی گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے مالیت کے 8 تولہ طلائی زیورات،نقدی،قیمتی سامان اور لائسنسی اسلحہ لوٹ کر فرار ہو گئے دونوں وارداتوں کی اطلاع تھانہ شیخ فاضل پولیس کو کر دی گئی۔