شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور،دو مسلح ڈاکو بنک ملازم سے پانچ لاکھ نقدی لوٹ کر فرار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شہر ڈاکوﺅں کے نشانے پر،وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ،دو نامعلوم مسلح ڈاکو بنک سے کیش لیکر آنے والا بنک ملازم سے 5 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار، نجی بنک کا ملازم اپنے کھاتہ دار کا دوسری بنک سے کیش لیکر واپس آ رہا تھا،پولیس نے ڈاکوﺅں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں،تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ پر واقع نجی بنک (بنک اسلامی) کا ملازم قذافی جان لنگڑیال اپنے ایک کھاتہ دار مقامی پراپرٹی ڈیلر بلال احمد کا 5 لاکھ روپے کا چیک ملتان روڈ پر واقع ایک دوسرے نجی بنک سے کیش کروا کے واپس موٹر سائیکل پر آ رہا تھا کہ جمخانہ کلب کے سامنے اچانک سٹی سینٹر کی جانب سے روڈ کراس کر کے آنے والے دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اسے ٹکر مار کر گرا دیا جس سے شاپر میں موجود رقم اسکے ہاتھ سے نیچے گرا تو انہوں نے گن پوائنٹ پر شاپر اٹھایا اور فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی اشرف تبسم اور ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاﺅن موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے شہر کی ناکہ بندی کروا دی بورے والا شہر میں روزانہ دو سے تین وارداتوں نے شہریوں کے اوسان خطا کر دئیے ہیں اور شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے تا ہم ڈی پی او وہاڑی کی ہدایت پر وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔