قومی اسمبلی کو وہ طاقتیں نہیں چلنے دے رہیں جو پیچھے رہ کر سازشیں کرتی ہیں۔نور الحسن تنویر
بورے والا(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے نور الحسن تنویر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کو وہ طاقتیں نہیں چلنے دے رہیں جو پیچھے رہ کر سازشیں کرتی ہیں اس وقت ملک کے منتخب عوامی نمائندوں کی کوئی حیثیت نہیں رہی،ملک مایوسی کی طرف جا رہا ہے اڑھائی سالوں میں جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں کیا گیا لیکن مسلم لیگ(ن) نے اپنے دور اقتدار میں عوام کے ساتھ جو جو وعدے کئے تھے وہ پورے کئے ملک میں امن قائم کیا،دہشت گردی کا خاتمہ،موٹر ویز بنائی،بے روزگاروں کو روزگار کی فراہمی سمیت دیگر تاریخی اقدامات مسلم لیگ(ن) کے عوامی ہونے کا ثبوت ہے،نواز شریف کو موروثی سیاست کا طعنہ دینے والے دیکھ لیں ملک کے کس شعبہ میں یہ وراثت نہیں دیکھی جا رہی میاں نواز شریف پاکستان کی خدمت کا مینار ہیں تعلیمی نصاب کی کتب میں نبی آخر الزمان لکھنے کی قرار داد میں نے پیش کی تھی جو منظور ہوئی یہ اعزاز بھی (ن) لیگ کو حاصل ہے ہم نے حضورﷺ کی عظمت کی پاسبانی کی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی میں مسلم لیگ(ن) کے راہنماء چوہدری محمد رمضان شان اور انکے بھائی سابق کونسلر محمد نعیم شان کی طرف سے مقامی ہوٹل میں انکے اور مسلم لیگ(ن) دبئی اور ضلع وہاڑی کے راہنماﺅں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم،سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،ممبران پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،صدر مسلم لیگ(ن) ”شارجہ“ چوہدری راشد فاروق،چیف آرگنائزر (شارجہ) عامر بشیر،صدر یوتھ ونگ (دبئی) محمد طاہر بھنڈر،جنرل سیکرٹری(ن) لیگ فجیرہ میاں جاوید یعقوب،چوہدری محمد کاشف آف حاصل پور،معروف بزنس مین کمالیہ میاں آصف حفیظ،سابق صدر بار سردار ساجد ڈوگر،ٹرانسپورٹ یونین کے صدر سردار شاہد ڈوگر،سردار شاہد جاوید ڈوگر،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا،پی پی 230 کے صدر چوہدری محمد سعید،جنرل سیکرٹری سردار شاہد کریم ڈوگر،سردار منور ڈوگر،سید ذوالفقار علی شاہ،شاہد باجوہ،پروفیسر ظفر اقبال اور دیگر لیگی راہنماءبھی موجود تھے عشائیہ تقریب میں پنجاب کے معروف شعراءکرام محمود غزنی اور کاشف سجاد نے اپنا کلام بھی سنایا۔