حکومت عوام کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے۔ایڈیشنل آئی جی ظفر اقبال
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ظفر اقبال اعوان سے پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان نے انکے دفتر میں تفصیلی ملاقات کی جس میں انہوں نے علاقہ میں جرائم کی صورتحال اور پولیس کے وسائل بارے خصوصی گفتگو کی ملاقات میں ایڈیشنل آئی جی ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں جدید پولیسنگ کے نظام کو مضبوط کیا جائے گا جرائم کی شرح میں ممکنہ حد تک قابو پانے کیلئے پولیس کی جدید خطوط پر تربیت کو بھی یقینی بنایا جائے گا اور پولیس کو درپیش وسائل کی کمی کو دور کرنے کیلئے مفید سفارشات حکومت کو بھجوائی جائیں گی موجودہ حکومت عوام کو بلا امتیاز میرٹ پر انصاف کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے پولیس میں روائتی کلچر کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے تھانوں میں نفری اور دیگر وسائل کی کمی کو دور کرنے میں ہر ممکن کوشش کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور عوام کے مابین خلیج کو دور کر کے ایک مثالی ورکنگ ریلیشن شپ کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی جنوبی پنجاب کے اضلاع میں جدید اصلاحات کے تحت عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے عوام کو چاہیے کہ جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس کی مدد کریں تا کہ امن و امان کو مزید بہتر بنا کر عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔