کشمیر کی آزادی کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کیا جائے۔نوید چیمہ،کاشف جٹھول
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)یوم استحصال کشمیر کے حوالہ سے بار ایسوسی ایشن بورے والا میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضہ،غیر آئینی اقدام اور نہتے کشمیریوں پر بدترین مظالم کا ایک سال مکمل ہونے پر یوم استحصال کشمیر منایا گیا تقریب کی صدارت نوید احمد چیمہ صدر اور جنرل سیکرٹری چوہدری کاشف جٹھول نے کی تقریب میں تمام ممبران نے اس بات کا بھرپور اعادہ کیا کہ کشمیر کی آزادی کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کیا جائے اور 1947 کی سرحدی تقسیم کو نافذ کیا جائے تقریب سے صدر بار نوید احمد چیمہ،سیکرٹری بار کاشف مقبول جٹھول،چوہدری محمود اختر گھمن،چوہدری اشرف ڈھلوں،رانا غیور اختر اور وقاص شریف خادم نے بھی خطاب کیا تقریب میں بار کے سینئر راہنماﺅں چوہدری طلعت محمود،نصر اقبال،ندیم رندھاوا،مبین بھٹی،ملک قیصر اعوان،ملک غلام حسین،مظہر فرید بھٹی،سلمان یوسف گھمن،حسب الرحمان اور نوجوان وکلاء نے شرکت کی۔