اسسٹنٹ کمشنر نے پی ٹی آئی راہنماﺅں کے ہمراہ مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پلانٹ فار پاکستان ڈے کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر نے پی ٹی آئی راہنماﺅں کے ہمراہ مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا،تفصیلات کے مطابق رینج فارسٹ آفس بورے والا کی طرف سے پلانٹ فار پاکستان کے سلسلہ میں سول ریسٹ ہاﺅس بورے والا میں مون سون شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد اقبال،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملک محمد علی،رینج فارسٹ آفیسر تنویر احمد خاں،مقامی عہدیداران ملک امتیاز احمد،ملک محمد سرور اور دیگر شخصیات کے ہمراہ پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے کہا کہ ملک بھر میں نئے درخت لگا کر اسکو سرسبز و شاداب بنانا وزیر اعظم کا ویژن ہے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے درخت اہم کردار ادا کرتے ہیں شجرکاری مہم کی کامیابی سے ملک میں جنگلات کو آباد کرنے اور ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے میں بھر پور مدد ملے گی ہر پاکستانی کو چاہئے کہ وہ اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائے اور اسکی نگہداشت بھی یقینی بنائے تقریب میں ملک فاروق احمد اعوان اور محکموں کے افسران نے بھی پودے لگائے۔