ملک کو سرسبز و شاداب بنا کر ہی ہم صحت مند ماحول فراہم کر سکتے ہیں ۔ پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)زرعی یونیورسٹی سب کیمپس بورے والا کے پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام نے کہا ہے کہ ماحول کو فضائی آلودگی سے پاک کرنے کے لیے درخت اہم کردار ادا کرتے ہیں ملک کو سرسبز و شاداب بنا کر ہی ہم صحت مند ماحول فراہم کر سکتے ہیں درخت لگانا ایک عبادت بھی ہے اگر ملک کا ہر شہری اپنے حصے کا ایک درخت لگا دے تو ہمارا ملک دنیا کا سب سے خوبصورت اور سرسبز ملک بن سکتا ہے درخت لگانے کے بعد اُسکی حفاظت کرنا بہت ضروری ہے اس وقت ہمارے ملک میں فضائی آلودگی ایک بڑا چیلنج ہے جس کا خاتمہ شجرکاری کے بغیر ممکن نہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی یونیورسٹی سب کیمپس بورے والا میں شجرکاری کے عالمی دن کے موقع پر یونیورسٹی میں پودا لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام کی قیادت میں یونیورسٹی انتظامیہ اور طلباءو طالبات نے شجرکاری کے حوالہ سے واک بھی کی جس میں یونیورسٹی کے پبلک ریلیشن انچارج ڈاکٹر محمد آصف،اسسٹنٹ آفیسر سید علی رضا اور اسسٹنٹ رجسٹرار نوید الرحمن بھی موجود تھے۔