بورے والا اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے،ژالہ باری سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ،تفصیلات کے مطابق بورے والا اور گردونواح میں گذشتہ شب سے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جس سے موسم سرد ہو گیا نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ژالہ باری اور موسلا دھار بارش سے گندم اور فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے میونسپل کارپوریشن کا عملہ نشیبی علاقوں سے بارش کا پانی نکالنے میں مصروف ہے۔