پسند کی شادی کا انجام،لڑکی کے بھائی اور والد نے فائرنگ کر کے داماد کو قتل کر دیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پسند کی شادی کا انجام،تھانہ سٹی کی حدود میں چیچہ وطنی روڈ پر قتل کی واردات،لڑکی کے بھائی اور والد نے فائرنگ کر کے داماد کو قتل کر دیا،ملزمان قتل کے بعد اسکے چہرے پر پتھر مارتے رہے،مقتول کے بھائی خواجہ سراء کا مقتول کی بیوی پر قتل کے منصوبے کا الزام،میرے بھائی کو اسکی بیوی نے والد اور بھائی سے ملکر قتل کروایا ہے،میرا ایک ہی بھائی تھا ظالموں نے ناحق قتل کیا،خواجہ سراء رزاق نیناں،مقتول کے سسر نے پولیس کو گرفتاری دیدی،مقتول ٹیکسی ڈرائیور تھا،423 (ای بی) کے رہائشی مقتول غلام عباس کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی،پولیس نے مقتول کے بھائی خواجہ سراء کی درخواست پر مقتول کے سسر،دو بھائیوں اور اسکی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔