یوم آزادی کی تقریب کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا ۔ راﺅ محمد علی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چیف آفیسر بلدیہ راﺅ محمد علی کے مطابق یو م آزادی کی مر کز ی تقریب بلدیہ بورے والا جناح ہال میں منعقد ہو گی جس میں قومی و صو با ئی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں،چوہدری ارشاد احمد آرائیں، چیئر مین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،وائس چیئرمین حاجی محمد افتخار بھٹی،اسسٹنٹ کمشنر بورے والا راﺅ تسلیم اختر،ڈی ایس پی طاہر مجید ملک،چیئرمین انکروچمنٹ کمیٹی میاں خالد حسین،کونسلرز بلدیہ،انجمن تاجران،سول سوسائٹی،وکلائ،ڈاکٹرز،صحافی اور دیگر انتظامیہ صبح 8بجکر 58منٹ پر پر چم کشا ئی کر یں گے جسکے بعد بلدیہ کے احاطہ میں ایک رنگا رنگ تقریب منعقد ہو گی جس میں مختلف سر کاری و پر ائیو یٹ تعلیمی اداروں کے طلبا و طا لبات ملی نغمے اور ٹیبلو بھی پیش کر یں گے تقریب کے انتظا مات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے یوم آزادی کی تقریب کو شایان شان طر یقے سے منا یا جا ئے گا۔