صحت کارڈ کے ذریعے 7 لاکھ کے علاج کی مفت سہولت حکومت کا انقلابی اقدام ہے۔اعجاز سلطان
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پی ٹی آئی کے ممبر پنجاب اسمبلی اعجاز سلطان نے کہا ہے کہ طبی سہولتوں کی ہر ممکن فراہمی پر حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے،صحت کے شعبہ میں سابقہ ادوار کی محرومیوں کا ازالہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،صحت کارڈ کے ذریعے 7 لاکھ روپے تک علاج و معالجہ کی مفت سہولت موجودہ حکومت کا انقلابی اقدام ہے جس سے ملک بھر کے لاکھوں افراد مستفید ہو رہے ہیں،سرکاری ہسپتالوں میں بین الاقوامی معیار کے مطابق تمام تر طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے جسکے مطابق صحت کے شعبہ کی ترقی کیلئے خطیر فنڈز مختص کئے گئے ہیں،ہسپتالوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے بھی تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر محمد عمران بھٹی بھی موجود تھے۔