چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔عمران خان
بیجنگ(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے،میں چینی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ سرمایہ کاری کریں،گوادر رپورٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے،مسائل کے حل کے لیے سی پیک اتھارٹی قائم کر دی گئی،چینی ورکرز کے تحفظ کے لیے خصوصی فورس بنا دی گئی،پاکستان کو ایک کروڑ گھروں کی ضرورت ہے،ہاؤسنگ شعبے میں چین کا تعاون چاہتے ہیں،جتنا زیادہ منافع کمائیں گے اتنے زیادہ سرمایہ کاری یہاں آئیں گے،ہمارا بنیادی مقصد یہ ہے کہ جیسے جیسے ملک ترقی کرے گا ہم چین کی طرح اپنے لوگوں کو مشکلات سے نکالیں جس طرح چین نے پچھلے تیس سالوں میں کیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔