منی ٹریل کی تمام بینکنگ دستاویزات حاصل کر لی گئیں ہیں ۔ ترجمان پی ٹی آئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کی منی ٹریل مکمل ہو گئی ہے،منی ٹریل کی تمام بینکنگ دستاویزات حاصل کر لی گئیں ہیں،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی منی ٹریل کی تمام بینکنگ دستاویزات حاصل کر لی گئیں ہیں جس میں فلیٹ کی ادائیگی اور کاﺅنٹی کی ادائیگیوں کا بینکنگ ریکارڈ شمل ہے کیری پیکر سیریز کی بھی بینکنگ ٹریل عدالت کو فراہم کی جائے گی ترجمان کا کہنا تھا کہ اشتہارات سے آمدن کا بینکنگ لین دین سمیت تمام متعلقہ کاغذات عدالت کو دینے کیلئے وکلاء کے حوالے کر دیئے ہیں واضح رہے کہ لندن فلیٹس سے متعلق کیس میں عمران خان نے اپنا تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا تھا جس میں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ ان کے پاس مکمل منی ٹریل نہیں ہے لیکن انہوں نے کسی قسم کی منی لانڈرنگ بھی نہیں کی تاہم اب ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے بینکنگ ریکارڈ ملنے کا اعلان کیا گیا ہے۔