امام کعبہ شیخ سعود الشریم کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند
مکہ مکرمہ(ویب نیوز)امام کعبہ شیخ سعود الشریم کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند،غیر ملکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امام کعبہ نے سعودی عرب کے سیاسی اور معاشرتی معاملات پر ٹویٹ کیا تھا اور کچھ ایسی باتوں پر اعتراض کیا تھا جو ان کے لحاظ سے اسلامی تعلیمات کےخلاف ہیں ان کے ٹویٹ پر سعودی حکام نے ناراضی کا اظہار کیا اور امام کعبہ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کر دیا ہے شیخ سعود الشریم کی پیدائش1964 کی ہے اور وہ کئی اداروں میں اہم عہدوں پر فائز بھی رہ چکے ہیں۔