پاکستانیوں نے ملک کو محفوظ بنانے کے لیے بڑی قربانیاں دیں۔شہزادہ ویلم
لندن(نیوز ڈیسک)شاہی دورہ،شہزادہ ویلیم نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیکورٹی انتظامات کے باعث برطانیہ محفوظ ہے،پاک برطانیہ سکیورٹی تعلقات امن وامان میں مدد فراہم کر رہے ہیں،پاکستانیوں نے ملک کو محفوظ بنانے کے لیے بڑی قربانیاں دیں ہم پورا ہفتہ پاکستان میں سکیورٹی صورتحال سے متعلق سنتے رہے گھر پہنچنے پر پاک برطانیہ تعلقات کا اندازہ ہوا میں سمجھتا ہوں کے لوگوں کو اس بات کا احساس نہیں کہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات میں سکیورٹی اور امن کے لیے کس قدر کوششیں کی جا رہی ہیں،پاکستانیوں کی جانب سے امن کے لیے گزشتہ سالوں میں قربانیاں دیں گئیں ان قربانیوں کو تسلیم کیا جانا چاہیے یہ بہت عظیم قربانیاں تھیں،میرے خیال میں یہ حقیقت ہے کہ آج ہم پاکستان میں موجود ہیں پاک برطانیہ سکیورٹی کی باہمی کوششیں ظاہر کرتی ہیں کہ پاکستان میں جو کچھ ہوتا ہے اس کا براہ راست تعلق برطانیہ کی گلیوں میں نظر آتا ہے،وسیع پیمانے اور وسیع تر معاملات پر ہم برطانیہ میں لوگوں کو محفوظ رہنے کے لیے ہم پاکستان کے ساتھ شریک کار ہے پاکستان میں جو کچھ ہوتا ہے اس کا اثر برطانیہ میں پڑھتا ہے۔