بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)یوم آزادی یکجہتی کشمیر کے موقع پر مسلم لیگ(ن) سیکرٹریٹ ایم بلاک میں ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب میں پاکستان کے 73ویں یوم آزادی کا کیک ممبران قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،سید ساجد مہدی سلیم شاہ،ممبران صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ اور سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کیک کاٹا اس موقع پر سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی رانا شاہد سرور،ضلعی راہنما مسلم لیگ(ن)بلاول حمید بٹ،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا،چوہدری عبدالرشید بگیانوالا،حافظ عاطف ریاض،خان خالد خاں،چوہدری فرخ اسلام،محمد ارشد جوئیہ،محمد اسلم جمال،محمد شاہد اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی،پاکستان کی خوشحالی،امن و استحکام اور سلامتی کیلئے دعاکی گئی۔