بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن) کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،سید ساجد مہدی سلیم شاہ،سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر ظلم و زیادتی کا جو بازار گرم کر رکھا ہے اس سے انسانیت شرما جاتی ہے،9 روز سے کرفیو نافذ کر کے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم سیاہ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب اور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے مرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی محمد جمیل بھٹی،فادر سلیم حفیظ اور منظور برکت ماڑی والا نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سابق چیئرمین پیر عامر ممتاز چشتی،سابق ممبر ضلع کونسل نذیر رندھاوا،پاکستان ٹریڈرز اتحاد کے تحصیل صدر محمد یٰسین بھٹی،پیر سلمان چشتی،پیر دانش چشتی،ملک محمد شریف،محمد ارشد جوئیہ اور اسلم جمال کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے بعدازاں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر راہنماﺅں کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس نے فوارہ چوک میں نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا۔

About Author


How can I help you? :)

22:02
Hide WhatsApp Form
ہم سے رابطہ کریں۔