چونگی نمبر5 پر قبضہ مافیا کا تجاوزات گرانے پر احتجاجی مظاہرہ،روڈ بلاک
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا چوتھا روز،ملتان روڈ چونگی نمبر5 پر کروڑوں روپے کی کمرشل سرکاری اراضی پر قائم مارکیٹ مسمار،تحصیل کچہری میں اشٹامپ فروشوں کے ناجائز چیمبر بھی گرا دیئے گئے،چونگی نمبر5پر قبضہ مافیا کا تجاوزات گرانے پر احتجاجی مظاہرہ،قبضہ مافیا نے ٹائر جلا کر ملتان روڈ بند کیے رکھی،اپنے بچونکا روزگار کما رہے تھے اب کہاں جائیں گے۔اشٹامپ فروش،ہمیں متبادل جگہ دیکر ہمارے روزگار کو بچایا جائے۔