امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی،تفصیلات کے مطابق امریکی حکام کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے مختلف علاقوں میں جملہ ریاستوں شمالی کیرولینا،کیلیفورنیا، لوئیزیانا،واشنگٹن اور فلوریڈا میں گزشتہ 20 گھنٹے کے دوران ہونے والی فائرنگ کے مختلف واقعات کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے ہیں امریکا میں سرکاری سطح پر جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں جرائم کی شرح دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں 20 گنا زیادہ ہے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکی معاشرے میں مختلف اقسام کے تیس کروڑ ہتھیار موجود ہیں۔