حکومت کی طرف سے شاپر بیگز پر 5 جون سے مکمل پابندی عائد ہو گی۔ملک فاروق احمد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شاپر بیگز پر 5 جون سے پابندی بارے عوامی آگاہی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد اور سی او بلدیہ امتیاز احمد جوئیہ کی قیادت میں ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا ریلی میں بلدیہ ملازمین کے علاوہ انجمن تاجران کے نمائندوں شیخ عابد فاروق،راﺅ نور محمد،عاطف چوہدری اور دیگر نمائندگان نے بھی شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے شاپر بیگز پر 5 جون سے جو مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے اس پر ہر قیمت پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے گا شاپر بیگ ناصرف بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں بلکہ سیوریج کے نظام کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں اس لئے دوکانداروں اور شہریوں کو چاہئے کہ وہ 5 جون تک شاپر بیگز کا استعمال رضا کارانہ طور پر بند کر دیں تا کہ کسی بھی قانونی کاروائی سے بچ سکیں اگر 5 جون کے بعد کسی بھی شخص نے شاپر بیگز کا استعمال کیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری شیخ عابد فاروق نے شاپر بیگز پر پابندی کے حوالہ سے حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔