سابق وزیر اعظم میاںمحمد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ
لندن(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم کی اہلیہ ایم این اے کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ حاصل کر لی، احتساب عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ 25 اکتوبر کو تیار کی گئی تھی،تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلظم میاںمحمد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ کلثوم نواز کو 23 اکتوبر کو لندن کے نجی ہسپتال میں لایا گیا تھا جس کے بعد کلثوم نواز کو دوائیاں دی گئیں ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے میڈیکل رپورٹ کے تحت کلثوم نواز کو خون بھی لگایا جائے گا کلثوم نواز کی حالت میں بہتری آئی تو ایک روز بعد ڈسچارج کیا جائے گا واضح رہے کہ ایم این اے کلثوم نواز اگست میں کینسر کی تشخیص کے بعد لندن کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔